عمران نے ریاست کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا،مریم نواز

30 جون ، 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، عمران خان کی طرف سے تین مزید گھڑیاں فروخت کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے انہیں منی گالہ گینگ قرار دیا‘خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل سامنے آگیا ہے، پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔