سود پر عدالتی فیصلہ،وزیراعظم کی اپیل واپس لینے کی یقین دہانی،JUI

30 جون ، 2022

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف بینک کی اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کرائی کہ بینک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے گا جبکہ شہباز شریف نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔