کلوزنگ کے موقع پر بینک جمعہ کو بند رہیں گے

30 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی 2022ء بروز جمعہ کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لئے بند رہیں گے تا کہ بینک اپنے اکاؤنٹس کلوز کر سکیں۔ لہٰذا تمام بینک /ترقیاتی مالی ادارے/مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رہیں گے۔ تاہم بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔