نیٹواتحاد: دفاعی پالیسیوں میں تاریخی تبدیلیوں کے لئے تیار

30 جون ، 2022

کراچی(نیوزڈیسک) رواں ہفتے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا نیٹو کا سربراہی اجلاس اس تنظیم کی 73 سالہ تاریخ کے ایک نازک وقت میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کو سنہ 2001 میں امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد مغرب کے لیے سب سے بڑا سٹریٹجک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں نیٹو وہ واحد فوجی اتحاد ہے جو یورپ کو مزید روسی جارحیت سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن کیا اس کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی ہے بھی؟لگ بھگ تین سال قبل فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں نے نیٹو کو ’دماغی‘ طور پر ’مردہ‘ قرار دیا تھا۔ مگر پھر بھی جس لمحے روسی ٹینکوں نے سرحد پار کر کے یوکرین میں داخل ہونا شروع کیا اس مغربی فوجی اتحاد کا ردعمل اپنی تیزی اور جوش کے لیے قابل ذکر رہا ہے۔