کراچی (ٹی وی رپورٹ) وکیل تحریک انصاف احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عید قربان کے بعد جولائی کے آخر تک بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی، بہت سی قربانیاں سیلف اسٹائل اور جبراً ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب دوبارہ ہوگا، شاہ محمود قریشی کا اشارہ عثمان بزدار کی طرف ہے، فواد چوہدری نے ججوں کے پلاٹوں سے متعلق بہت غلط بات کی ہے اور عمران خان نے کبھی ایسی بات نہیں کی،شاہ محمودقریشی نے درست کہا کہ انکے خلاف سازش ہوئی ہے، رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا کا پروگرام میں کہنا تھا کہ شاہ محمود کے خلاف سازش میں علیم خان کا ہاتھ تھا کیونکہ علیم خان خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف بھی شریک تھے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، مسلم لیگ ق ن لیگ سے علیحدہ نہیں ہوگی، ق لیگ علیحدہ ہوئی تو ہمارے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے،طاقت کے بل بوتے پر پنجاب چھینا گیا تو پھر ہم زبان رکھتے ہیں، کسی کی انا کی قربانی ہونے والی ہے۔کامل علی آغا نے کہا کہ پرویز الٰہی دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی یکجان ہیں، مرکز میں طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک بوجوہ حکومت میں شامل ہیں، شاہ محمود قریشی کو الیکشن ہروانے میں علیم خان کا بہت اہم کردار تھا، علیم خان اس وقت خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مضبوط امیدوار سمجھ رہے تھے، سیاستدانوں میں کچھ لوگ غلطیاں کرتے ہیں پھر ان کی قربانیاں بھی ہوتی ہیں۔وکیل تحریک انصاف احمد اویس ایڈووکیٹ نےکہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب دوبارہ ہوگا، ہائیکورٹ بارہا کہہ چکی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پچیس ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی ہاؤس میں اکثریت نہیں رہی ہے، الیکشن کمیشن نے پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تو پرویز الٰہی کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔
اسلام آباد امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی ہے جس کے تحت اب ایسے...
کراچی چین نے امریکہ کیلئے بعض دوہرے استعمال کی دھاتوں پر برآمدی پابندی معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چین نے...
کراچی پاکستانی نیول چیف کا بنگلادیش کا چار روزہ دورہ،71کےبعد یہ کسی بھی پاکستانی نیول چیف کا پہلا دورہ بنگلہ...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ تقریر کا معاملہ، بی بی سی سے معافی مانگنے کی توقع، ٹرمپ دستاویزی فلم میں ایڈیٹنگ...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27...
اسلام آباد 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد منظوری کے آخری مراحل میں داخل ہو...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیر...
اسلام آباد دنیا کے مختلف ممالک سے پارلیمانی وفود بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام...