دوست مزاری کا کردار متنازع ، انصاف کی توقع نہیں ،پرویزالٰہی

30 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کردار ایوان میں متنازع ہو چکا ہے ان سے انصاف کی کوئی توقع نہیں،وہ نون لیگ کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں پہلے بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا، ایوان میں پولیس طلب کرکے اس کاتقدس پامال کیا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، کامن ویلتھ سمیت اہم جمہوری تنظیموں نے ڈپٹی سپیکر کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ کا غیر قانونی الیکشن کروایا، نون لیگ کے حق میں ان کے بیانات ان کے عمل کی عکاسی کرتے ہیں، منحرف ارکان سے مل کر حمزہ شہباز کی حمایت اور آئندہ جنرل الیکشن نون لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان بھی کیا۔