پیوٹن اگر خاتون ہوتےتو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، برطانوی وزیراعظم

30 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہےکہ اگر روسی صدرپیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی مردانگی کی بہترین مثال ہے۔ جرمنی کے شہر برلن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین پر حملہ ہوتا اور نہ پیوٹن اس طرح کی پُرتشدد اور پاگل پن کی مردانہ جنگ کا آغاز کرتے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی مردانگی کی بہترین مثال ہے۔