تحفے میں ملی گھڑیاں بیچنے کو فواد چوہدری نے عمران خان کا حق قرار دیدیا

30 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حق قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسکی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے ، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟ انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔