ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی اتوار 10 جولائی کو ہوگی

30 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالاضحی اتوار10جولائی کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کی صدارت میں بدھ کو محکمہ موسمیات کراچی میں ہوا،اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک تھے،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند کہیں نظر نہیں آیا ،کہیں سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، لہٰذا عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔