حج اجازت نامے کے بغیر مکہ میں داخل ہونے پر 10 ہزار ریال جرمانہ

30 جون ، 2022

جدہ(شاہد نعیم)محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی بن محمد الشویرخ نے کہا ہے کہ حج اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ (مکہ) میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حج قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔