12 سال سے کم عمر بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جلد شروع کی جائیگی،وفاقی وزیر صحت

30 جون ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرِصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی بھی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن جلد شروع ہو جائے گی، کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ٹرینوں، بسوں اور ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کو وزیرِصحت نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک کورونا ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، مذہبی اجتماعات سے متعلق بھی غور کر رہے ہیں۔