ایلون مسک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 100 ملین ہوگئی

30 جون ، 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 100 ملین تک پہنچ گئی ہے۔فالوورز کی تعداد 100 ملین ہونے کا مطلب ہے کہ ایلون مسک کو ٹوئٹر پر 43 فیصد صارفین فالو کرتے ہیں۔ایلون مسک فالوورز کی تعداد 100 ملین ہونے کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لوگوں میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ایلون مسک کی گفتگو کا طریقہ کافی مختلف اور منفرد ہے جوکہ صارفین کی دلچسپی اور توجہ حاصل کرنے کی وجہ ہے۔