سندھ کے نئے ایڈووکیٹ جنرل محمد حسن اکبر ہونگے

30 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت نے محمد حسن اکبر کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن کے ذریعے چیف سیکرٹری سندھ اور رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر محکموں کو آگاہ کر دیا محکمہ قانون کی جانب سے محمد حسن المعروف اکبر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، محمد حسن اس سے قبل نیب میں ڈپٹی پراسیکیوٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر سلمان طالب الدین عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔