پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں،شرجیل میمن

30 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر مخالف جماعتوں کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر edited ویڈیوز جاری کی جارہی ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے Edited ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ایف آئی اے کی سائبر ونگ کو درخواستیں دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنی بدترین شکست دیکھ کر face saving کے لیے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ یہ ان کی ناکامی کا اعتراف ہے۔