انٹر بینک میں ڈالر 75؍پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2؍روپے مزید سستا

30 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار، انٹر بینک میں ڈالر75 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مزید سستا ہو گیا،یورو کی قیمت میں2.50 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو بھی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 60 پیسے کی کمی سے 206.00 روپے سے کم ہو کر 205.40 روپے اور قیمت فروخت 75 پیسے کی کمی سے 206.25 روپے سے کم ہو کر 205.50 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 205.00 روپے سے کم ہو کر 203.00 روپے اور قیمت فروخت 206.00 روپے سے کم ہو کر 204.00 روپے ہو گئی ہے۔