پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی

30 جون ، 2022

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادیا۔اس سلسلے میں سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے ذاتی وجوہات کی باعث استعفیٰ دے رہا ہوں۔