کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تھر پارکر میں سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 26؍ جون کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران تحصیل اسلام کوٹ میں سرکاری ملازم نے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ ماردیا اور اسے گالیاں بھی دیتا رہا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے اور اس کے ساتھ گالم گلوچ کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تھر پارکر کی جانب سے جاری پریس ریلیز اور ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، مانیٹرنگ افسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہےکہ یہ عمل جرم کے مترادف ہے اور اس کے خلاف کئی قانونی اثرات ہوسکتے ہیں، اس واقعےکی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فوری جمع کرائی جائے۔
اسلام آ باد وزیراعظم نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پران کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد’’دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں، دوستوں کی مہربانی چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ڈیڑھ درجن ذیلی اداروں کو موجودہ مالی سال کےتیسرے کوارٹر کی...
اسلام آباد پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ 10...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شہری ترقی کو نئی شکل دینے کے لئے "پنجاب اسپیٹیل پلاننگ اتھارٹی" کے قیام کی...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔...