بھارت: درزی کے قتل کے بعد سخت کشیدگی، راجستھان بھر میں ہائی الرٹ

30 جون ، 2022

کراچی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں مقامی درزی کے قتل کے بعد شدید کشیدگی کے باعث ریاست بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور اور دیگر علاقوں میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔جبکہ مذہبی بنیاد پر فسادات کے خدشے پر شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے اودے پور اور ریاست کے دیگر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔