عطا اللہ تارڑ کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

30 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد توصیف قادری نے صوبائی ہوم منسٹر عطا اللہ تارڑ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر نے 27 اور 28 جون 2022 کو انتخابی مہم کے لیے پی پی125جھنگ اور پی پی 127 جھنگ کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔یہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔یکم جولائی کو پیش ہوکروضاحت کریں بصورت دیگر الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔