بیجنگ (جنگ نیوز) چین نے جی سیون ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی سیون ممالک غیر ذمہ دارانہ طور پر تقسین پیدا کرنا چاہتےہیں ۔ چین نے جی سیون سربراہان کو متنبہ کیا کہ وہ غاصبانہ رویہ ترک کریں اور چھوٹے ممالک کو بھی عالمی منڈی میں پھلنے پھولنے کا موقع دیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں چین پر عالمی منڈیوں میں قابض ہونے کے لیے مختلف حربے اپنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس پر چین نے جی سیون ممالک پر غیر ذمہ دارانہ طور پر دنیا کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے گروپ نے غیر ذمہ دارانہ اور اخلاقیات کے احساس سے عاری تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔چین نے متنبہ کیا ہے کہ جی سیون ممالک غاصبانہ رویہ ترک کرے اور چھوٹے ممالک کو بھی عالمی منڈی میں پھلنے پھولنے کا موقع دے جس کے لیے چین بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے بنا رہا ہے۔ قبل ازیں جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں چین کے تجارتی طریقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین غیر شفاف اور مارکیٹ کو مسخ کرنے والے حربے اپنائے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ جی سیون گروپ ترقی یافتہ ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک...
اسلام آباد کرشنگ سیزن کے آغاز پر چینی کے ایکس ملز ریٹ 122 روپے فی کلو رہے جبکہ 12فروری 2025کو کرشنگ سیزن پور ی...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےدعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم...
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری...
لاہور سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سابق جسٹس سپریم کورٹ شیخ عظمت سعید شیخ انتقال کر گئے، انکی نماز جنازہ...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔وفاقی حکومت...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں قومی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے9 مئی سانحہ میں سویلین ملزمان کے ملٹری ٹرائل متعلق عدالتی حکمنامہ کے...