کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال ہماری حکومت میں کابینہ نے ججوں کو پلاٹ دینے کیخلاف فیصلہ کیا تھا، فواد چوہدری، جھوٹ بول رہے ہیں، فروغ نسیم، جھوٹ کون بول رہا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ فواد چوہدری، شیریں مزاری اور فروغ نسیم کسی کی بھی کوئی ساکھ نہیں ہے، عمران خان نے پچھلے چار سال میں ان سب سے بار بار جھوٹ بلوایا ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ توشہ خانہ کا معاملہ کرپشن کا نہیں اخلاقیات کا ہے ۔سلیم صافی نے کہا کہ فواد چوہدری، شیریں مزاری اور فروغ نسیم کسی کی بھی کوئی ساکھ نہیں ہے، عمران خان نے پچھلے چار سال میں ان سب سے بار بار جھوٹ بلوایا ہے، عمران خان خود بھی استقامت اور دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے مجرم عمران خان اور عارف علوی ہیں، صدر عارف علوی نے سوچے سمجھے بغیر صرف ڈاکخانہ بن کر ایک معزز جج کیخلاف ریفرنس بھیجا۔شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم سمیت پوری کابینہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے پر متفق تھی، پچھلے چار سال عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دیا جاتا رہا، فروغ نسیم ایم کیو ایم کے کوٹے پر وزیرقانون نہیں بنائے گئے تھے اس کا مطلب ان کا نام کہیں اور سے پروپوز کیا گیا تھا ۔
نئی دہلی بھارت میں نئے بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف، 12 لاکھ انڈین روپے کی سالانہ آمدن عملی طور...
کراچی ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید...
اسلام آ باد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے گزشتہ روز سروے جنرل آف پاکستان کے سربراہ میجر جنرل رفیق...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیار کئے جانے...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، 45...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئےماہر قانون، عمران شفیق نے کہا...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عبوری مرحلے کیلئے احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند...
اسلام آباد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ کا اعزاز...