بیٹی کی دوست بن کر رہونگی تاکہ بھاگنے کی نوبت نہ آئے، دعا زہرا

30 جون ، 2022

کراچی (نیو زڈیسک) دعا زہرا نے کہا ہے کہ میں اپنی بیٹی کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت نہ آئے، مجھے کسی کی ہمدردی کی ضرورت نہیں ، والدین سے کہنا چاہتی ہوں کہ ضد چھوڑ دیں اور مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ متنازع یوٹیوبر کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کررہی ہیں۔ دوران گفتگو دعا نے تمام یوٹیوبرز کیلئے پیغام دیا کہ میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے، یہ سب بند کردیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔ دعا زہرا نے ویڈیو میں کہا کہ آپ سب میرے شوہر ظہیر کی عزت کریں۔