کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں 8 سالہ بچے نے اپنے والد کی بندوق سے کھیلتے ہوئے ایک بچی کو گولی مار کر ہلاک جبکہ اپنی چھوٹی بہن کو زخمی کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکامبیا کاؤنٹی شیرف چپ سمنز نے کہا کہ بچے کے 45 سالہ روڈرک رینڈل کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مجرمانہ غفلت، اسلحہ رکھنے اور ثبوت چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں آتشیں اسلحے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں اور یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب بچے کا والد روڈرک رینڈل، جنہیں مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے بندوق رکھنے سے منع کیا گیا تھا، ایک موٹل میں اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کر رہے تھے۔ روڈرک رینڈل اپنے ساتھ اپنے بیٹے کو لایا تھا جبکہ اس کی گرل فرینڈ اپنے دو سالہ جڑواں بچوں اور ایک سالہ بیٹی کو اپنے ساتھ لے کر آئی تھیں۔
اسلام آباد دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نےیوم تخت نشینی کو شاندار انداز میں منایا جس میں خصوصی دن...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تقرری کے خلاف چار سال...
اسلام آ باد جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ومیکو اٹوکا 116برس کی عمر میںچل بسیں۔ان کا...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج پر گرفتار پی ٹی...
نئی دہلی سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے ہفتہ کو کمنٹری کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز...
اسلام آباد خواتین کو ہراسگی سے بچانے کے حوالے سے ایک ماں کی منفرد سوچ بیکی بٹن کی صورت میں گلوبل مہم بن...
لاس اینجلس سپیس ایکس اپنے دیوہیکل سٹار شپ راکٹ کی 7 ویں آزمائشی پرواز کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس...
کراچیپاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کے بانی...