شام میں جنگ10:برس میں تین لاکھ سے زائد شہری ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ

30 جون ، 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے آٹھ مختلف ذرائع پر مبنی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے میں یکم مارچ 2011 سے 31 مارچ 2021 کے درمیان 306887 شہری مارے گئے۔ جبکہ ایک کیمپ میں 100سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے دفتر نے جنیوا میں منگل کے روز یہ رپورٹ جاری کی۔ اس میں ہلاکتوں کی تعداد سابقہ اعدادوشمار کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔نئی رپورٹ کے مطابق تشدد زدہ ملک شام میں پچھلے دس برسوں کے دوران ہر روز کم از کم 83 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔