پنجاب اسمبلی، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کیخلاف ن لیگ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

30 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ، اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں ، عدالت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ جاری کیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔