برطانیہ :ساحل سمندر پر وقت گزارنے کیلئے 68ارب ڈالر کی فرم چھوڑ دی

30 جون ، 2022

کراچی(نیوز ڈیسک) ساحل سمندر پر وقت گزارنے کے لیے ایک شخص نے 68ارب ڈالر مالیت کے فنڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی ملازمت چھوڑ دی۔لندن میں قائم جوپیٹر فنڈ مینجمنٹ کے سی ای او نے اس وقت سب کو حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ساحل سمندر پر بیٹھنے کے لیے ملازمت کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔اینڈریو فورمیکا نامی اس شخص نے 2019 میں اربوں ڈالر کی فنڈ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی تاہم اب ان کی یہ کرسی رواں سال یکم اکتوبر کو خالی ہوجائے گی۔