عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

30 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے معروف اینکر پرسن و سیاستدان عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم نہ کرانے سے متعلق ورثا کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہری عبد الاحد کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مرحوم عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم رکوانے سے متعلق ورثا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عامر لیاقت کے ورثا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دینے والا شہری عبد الاحد غیر حاضر رہا۔