دعا زہرا مبینہ اغوا کیس ، تفتیشی افسر تبدیلی کی درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم

30 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا، درخواست کی سماعت پر عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ اور کیس کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا، تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست میں کہاگیا کہ مدعی مہدی کاظمی نے 17 جون کو آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو درخواست دی تھی۔