اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر جیسے طویل مدتی تنازعات سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدگی سے غور کرے اور بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 15رکنی سلامتی کونسل کو مزید شفاف، جوابدہ، جامع اور جمہوری بنایا جانا چاہئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندہ عامر خان نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بحث کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کی ساکھ کیلئے اسکی قراردادوں پر سلیکٹیو عملدرآمد اور عدم نفاذ سے زیادہ نقصان دہ کچھ نہیں ہے،سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکامی اسکی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور تنازعات کے پیسفیک حل کیلئے ریاستوں اور عوام کے عزم کو ختم کردیتی ہے، انہوں نے سلامتی کونسل کی جامع اصلاحات پر جنرل اسمبلی کے بین الحکومتی مذاکرات (آئی جی این ) کے عمل کے ذریعے جلد اتفاق رائے کی امید ظاہر کی اور اسکے کام کرنے کے طریقوں میں بہتری لانے پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کونسل کے کام کرنے کے طریقے اور عمل ایک ایسی سمت پر گامزن جو بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی جنرل رکنیت کی توقعات پر پورا نہیں اترتے۔
کراچیجیو نیوز پروگرا م میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ شام میں خانہ جنگی کی نئی لہر...
اسلام آ بادانسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹرز حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کو اتفاق رائے سے اقتصادی...
ڈیرہ اسماعیل خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ محمود غز نوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے،...
اسلام آباد بے پناہ رش والے نادرا سنٹر کی حالت بدل گئی لوگوں کو گھنٹوں انتظار کی زحمت سے چھٹکارا ملا ۔ شناختی...
راولپنڈی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈااور شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ،...
گوجرانوالہگوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت...
ڈیرہ اسماعیل خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلئے چھوڑے جانے کے دعوے کی...