لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن فری اسلامی پاکستان کے لیے جدوجہد کررہی ہے سودی معیشت اور سودخوروں کے ہوتے ہوئے ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔ حکمرانوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو ہم بھی ظالموں سے جنگ کریں گے ۔ سٹیٹ بنک اور دیگر پانچ کمرشل بنکوں کا وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا آئین پاکستان سے بغاوت ۔ حکمرانوں نے استعمار اور آئی ایم ایف کی وفاداری میں تمام حدیں عبور کردیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پچاس روپے مرحلہ وار اضافہ کے حکومتی فیصلہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں ہیں، صرف جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ حکمران اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں، قوم ان جاگیرداروں، وڈیروں، ظالم سرمایہ داروں اور سود خوروں سے حساب لے گی۔ علما ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے کردار ادا کریں۔ ، اللہ کے دین کو تخت پر لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں سودی معیشت کے خلاف علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں ملک بھر سے مشائخ ، گدی نشینوں اور علماءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نئی دہلی بھارت میں نئے بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف، 12 لاکھ انڈین روپے کی سالانہ آمدن عملی طور...
کراچی ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید...
اسلام آ باد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے گزشتہ روز سروے جنرل آف پاکستان کے سربراہ میجر جنرل رفیق...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیار کئے جانے...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، 45...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئےماہر قانون، عمران شفیق نے کہا...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عبوری مرحلے کیلئے احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند...
اسلام آباد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ کا اعزاز...