کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ زلزلے نے افغانستان میں انسانی بحران کو مزید تیز کردیا ہے، امریکی امداد سے چلنے والے شراکت داروں نے اس آفت سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے قدرتی آفت کے تناظر میں اضافی انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی،امریکا زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر افغانوں کے لیے 55 ملین ڈالر کی فوری امداد دے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے مجموعی امریکی انسانی امداد 774 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے، امدادی سامان میں شیلٹر، چولہے، کمبل، شمسی لیمپ، کپڑے اور گھریلو اشیاء شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی سے پیدا بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفظان صحت کا سامان بھی شامل ہے، امریکی فنڈنگ سے افغانستان کے دیگر انتہائی ضرورت مند علاقوں میں بھی مدد ملے گی۔
کراچیجیو نیوز پروگرا م میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ شام میں خانہ جنگی کی نئی لہر...
اسلام آ بادانسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹرز حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کو اتفاق رائے سے اقتصادی...
ڈیرہ اسماعیل خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ محمود غز نوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے،...
اسلام آباد بے پناہ رش والے نادرا سنٹر کی حالت بدل گئی لوگوں کو گھنٹوں انتظار کی زحمت سے چھٹکارا ملا ۔ شناختی...
راولپنڈی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈااور شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ،...
گوجرانوالہگوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت...
ڈیرہ اسماعیل خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلئے چھوڑے جانے کے دعوے کی...