سندھ حکومت نے ریسکیو 1122کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو بھی منسلک کردیا

30 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو بھی منسلک کردیاایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بدھ کو اپنی بجٹ پریس کانفرنس میں بتایاکہکراچی کے شہریوں کو اب ایک فون کال پر تمام ریسکیو کی سہولتیں مل سکیں گی انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس سروس کےساتھ 1122فائربریگیڈکوبھی طلب کیاجاسکےگا، اس سہولت کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جارہا ہے اور تجربہ کامیاب ہونےکی صورت میں اس سہولت کو مستقل کردیا جائےگاایڈمنسٹریٹر نے مزید کہا کہ یہ سہولت شہریوں کو آج سے میسر ہوگی جب کہ مستقبل میںاس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی جوڑ دیا جائے گا۔