اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں فی صارف اوسط آمدن میں کمی سے موبائل فون آپریٹرزکے منافع پر منفی اثر پڑاہے جس نے ٹیلی کام کمپنیوں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،سال 2003ء میں یہ آمدنی اوسط9ڈالرفی صارف تھی جواب ایک ڈالرفی صارف تک کم ہوگئی ہے، دوسری جانب کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس میں اسپیکٹرم کی فیس بھی شامل ہے جو 486 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہے، ٹیکسز کی شرح میں 34اعشاریہ 5فیصد تک اضافہ سے پاکستانی ٹیلی کام سیکٹرکا شمار دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے شعبہ میں ہوتاہے،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں موبائل فون آپریٹرز کی فی صارف اوسط آمدن تیزی سے گر رہی ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے، ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں یہ اوسط 2ڈالر فی صارف سے زائد جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں 30ڈالر کے قریب ہے،پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والے فور جی آپریٹر جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم کے مطابق پاکستان کے پاس دنیا میں سب سے کم فی صارف اوسط آمدن ہے، جو نیٹ ورک اور سپیکٹرم میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے موبائل فون آپریٹرز کو متاثر کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم...
اسلام آباد یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ...
اسلام آباد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز 53 سال بعد بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز...
کراچی جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17 گریڈ کے ان لینڈ ریونیو...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس...