کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں گزشتہ 9؍ ماہ سے موجود اپنے 2؍ ایئر بس اے 320؍ طیاروں کی پارکنگ فیس کی مد میں ماہانہ 6؍ لاکھ ڈالرز کر رہی ہے۔ قومی ایئرلائن یہ طیارے استعمال نہیں کر رہی لیکن اس کے باوجود ہر ماہ ان کا 2؍ لاکھ 95؍ ہزار ڈالرز کرایہ ادا کر رہی ہے۔ اس صورتحال کا نتیجہ یہ ہے کہ Redelivery پراسیس میں ہونے والی سنگین تاخیر کی وجہ سے ادارہ لاکھوں ڈالرز بیکار میں خرچ کر رہا ہے، جس کمپنی نے پی آئی اے کو یہ طیارے لیز پر دیے تھے اس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے طیاروں کے پرزے بدل دیے ہیں اور طیارے واپس کرنے سے قبل اہم ترین ’’سی‘‘ چیک نہیں کرایا۔ اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ پی آئی اے نے یہ تمام رقم اب تک ادا نہیں کی لیکن لیزنگ کمپنی کے ساتھ حتمی معاملات طے پانے کے بعد یہ تمام رقم ادا کی جائے گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ری ڈلیوری کے عمل میں تاخیر کا سامنا ہے اور طیارے استعمال نہ ہونے کے باوجود پی آئی اے رینٹل فیس ک یمد میں فی طیارہ ہر ماہ ان کا 2؍ لاکھ 95؍ ہزار ڈالرز ادا کر رہی ہے۔ ترجمان نے اس صورتحال کا ذمہ دار کورونا، سفری پابندیوں اور قانونی تنازع کو قرار دیا۔ اس معاملے سے آگاہ ذرائع کہتے ہیں کہ پی آئی اے ملازمین ٹیکس دہندگان کی رقووم سے جکارتہ کے پرتعیش دورے کرتے ہیں، مہنگے ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔
نئی دہلی بھارت میں نئے بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف، 12 لاکھ انڈین روپے کی سالانہ آمدن عملی طور...
کراچی ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید...
اسلام آ باد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے گزشتہ روز سروے جنرل آف پاکستان کے سربراہ میجر جنرل رفیق...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیار کئے جانے...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، 45...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئےماہر قانون، عمران شفیق نے کہا...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عبوری مرحلے کیلئے احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند...
اسلام آباد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ کا اعزاز...