حمزہ کا بطوروزیراعلیٰ انتخاب‘وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس بلالیا

01 جولائی ، 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے خلاف فیصلےکے بعد بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے معاملے پروزیراعظم شہباز شریف نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظرمیں تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔