گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی

01 جولائی ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) انڈونیشیا اور ملائشیا سے پام آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد آئل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔16 کلو کے کنستر کی قیمت 1100 روپے جبکہ کنستر والے تیل کی فی لیٹر قیمت 68 روپے کم ہوئی ہے۔مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے کنستر پر فی کلو 50 سے 68 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ آئندہ دنوں میں برانڈڈ تیل اور گھی کی فی لیٹر اور 5 لیٹر کے کارٹن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔