احسان اللہ ریکی کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری

01 جولائی ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احسان اللہ ریکی کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 92۔ ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔