پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

01 جولائی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے‘حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر رات 12بجے سے قبل شہر کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔گزشتہ روز رات بارہ بجے سے پہلے ہی شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر شہریوں کا رش لگنا شروع ہو گیا اور شہری پٹرول ڈلوانے کے لیے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتے رہے اس صورتحال کی وجہ سے شہریوں کے پٹرول پمپ پر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ نئی حکومت نے بھی آکر مہنگائی کا سلسلہ جاری رکھا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی لائے ۔