ادارے اسی طرح فیصلے کرتے رہے تو ہم ان کی پشت پر ہونگے،فضل الرحمٰن

01 جولائی ، 2022

راولاکوٹ (مانیٹرنگ نیوز)پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ اداروں نے بروقت فیصلہ کیا، ادارے اسی طرح فیصلے کرتے رہے تو ہم ان کی پشت پر ہوں گے،بروقت فیصلے نہ ہوتے تو عمران پاکستان کو تباہ کر کے چھوڑتا۔راولاکوٹ میں وحدت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان مذہب کے نام بنا تھا اب اسے سیکولر بنایا جا رہا ہے، پاکستان کے حالات کو انارکی کی طرف لے جایا جا رہا تھا، عمران خان نے سی پیک کورول بیک کیا چین جیسے دوست کو ناراض کیا، اگر بروقت فیصلے نہ ہوتے تو عمران خان پاکستان کو تباہ کر کے چھوڑتا۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے پیچھے ایک ایجنڈہ تھا کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی، مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی آزادی حاصل نہیں کر سکتے۔