نوابشاہ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی آزاد اور ایم کیو ایم کونسلر ہار گئے، پی پی کی دو نشستیں بڑھ گئیں

01 جولائی ، 2022

نواب شاہ (بیورو رپورٹ)ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار اپنی نشستوں سے محروم ،پیپلز پارٹی کی دو نشستیں بڑھ گئیں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر اقبال احمد تنیو کو بلدیاتی انتخابات میں شکست کھانے والے پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں سید مشتاق شاہ اور تابش خضری نے اپنے حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس میں یونین کمیٹی اولڈ نوابشاہ کے حلقے میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار رستم شاہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس میں آزاد امیدوار کے ووٹ کم ہو گئے جس کے بعد ان کے مخالف امیدوار سید مشتاق شاہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ اولڈ نوابشاہ کی ایک اور یونین کونسل میں ایم کیو ایم کے امیدوار یونس قریشی کامیاب ہوئے تھے اس حلقے کی بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے تابش خضری کو کامیاب قرار دیا گیا ان نتائج کے بعد سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی انہوں نے الزام لگایاگیا کہ نوابشاہ محمد انور شیخ _ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار اپنی نشستوں سے محروم ،پیپلز پارٹی کی دو نشستیں بڑھ گئی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریٹرننگ آفیسر اقبال احمد تنیو کو بلدیاتی انتخابات میں شکست کھانے والے پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں سید مشتاق شاہ اور تابش خضری نے اپنے حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس میں یونین کمیٹی اولڈ نوابشاہ کے حلقے میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار رستم شاہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس میں آزاد امیدوار کے ووٹ کم ہو گئے جس کے بعد ان کے مخالف امیدوار سید مشتاق شاہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ اولڈ نوابشاہ کی ایک اور یونین کونسل میں ایم کیو ایم کے امیدوار یونس قریشی کامیاب ہوئے تھے اس حلقے کے ووٹوں کی بھی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے تابش خضری کو کامیاب قرار دیا گیا ان نتائج کے بعد سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔