عمران کی نالائقی کی وجہ سے آج عوام پس رہے ہیں‘مریم اورنگزیب

01 جولائی ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل6 لگتا ہے ، قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی‘عمران خان نے4سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی،عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے،عدالتوں میں عمران خان کے بنائے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے‘عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ جمعرات کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا،ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔