اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے ‘ اتحادی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے‘چین پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے ،چینی کمپنیاں پاکستان میں قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی توانائی کے وسیع امکانات میں سرمایہ کاری کریں ۔جمعرات کو چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔نورینکو کے وفد نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی،کمپنی نے خاص طور پر ٹھٹھہ میں ونڈ کوریڈور جس کے تحت 100 میگاواٹ کا ونڈ پاور پروجیکٹ تجویز کیا گیا تھا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔اس کے ساتھ ساتھ ریلوے لائنوں کے ساتھ فائبر آپٹک میں سرمایہ کاری، تانبے اور لوہے کی کان کنی اور ملک کے بڑے شہروں میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل تھے جن کی کمپنی نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مقامات کے طور پر نشاندہی کی ۔اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے اور ان کی حکومت سرمایہ کاروں کی مزید سہولتوں کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
خانیوال خانیوال سمیت ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے آج سے 3روز کیلئے بند رہیں گے 12ربیع الاول کی مناسبت...
جلال پور پیر والہ بستی ساون کے قریب 25سالہ یوسف جھبیل سیلابی پانی میں بھینسوں کو نہلا تے ہوئے ڈوب گیا، رات گئے...
کراچی کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق انصاف...
لاہور آغا خان اور والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور کی مسجد وزیر خان کا جنوبی حصہ بحال کر دیا گیا۔امریکی...
فیصل آباد سینئر سیاستدان اور سابق پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ہر گزرتے دن کے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
کراچی ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ رحمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارے کے 9اعلیٰ...
کراچی معاشی صورتحال واضح نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ،خرید و فروخت میں کم دلچسپی کے باعث...