ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرارانٹر بینک میں 204.40، اوپن مارکیٹ میں 202.50روپے کا ہو گیا

01 جولائی ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل، انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو گیا، یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 205.40 روپے سے کم ہو کر 204.40 روپے اور قیمت فروخت 90 پیسے کی کمی سے 205.50روپے سے کم ہو کر 204.60 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 203.00 روپے سے کم ہو کر 202.50 روپے اور قیمت فروخت 204.00 روپے سے کم ہو کر 203.50 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یورو کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 212.50 روپے سے کم ہو کر 212.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 216.50 روپے سے کم ہو کر 215.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 247.00 روپے سے کم ہو کر 246.00 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کی کمی سے 251.00 روپے سے کم ہو کر 249.00 روپے ہو گئی۔