جولائی میں سوچنا تھا کون آرمی چیف بنے گا، فیصلہ میرٹ پر کرنا تھا، عمران خان

01 جولائی ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے جولائی سے یہ سوچنا تھا کہ نومبر میں کون آرمی چیف بنے گا ، میں تو سیدھے ذہن کا ہوں جو بہترین آدمی ہوگا اور میرٹ پر آئے گا اسے نامزد کردیتا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تو ہمیشہ اپنا آدمی رکھنے کی کوشش کی انہیں تو میرٹ کی اسپیلنگ بھی نہیں آتے۔