جسٹس ملک شہزاد احمد قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے

01 جولائی ، 2022

لاہور(خبرایجنسی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی پر سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ حلف اٹھالیا ہے،قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں ہائی کورٹ کے ججز اور وکلا رہنماؤں نے شرکت کی۔