صدر شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہیں گے، شیخ رشید

01 جولائی ، 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سربراہ عوامی مسلم ليگ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ صدر مملکت عنقريب شہبازشريف کو اعتماد کا ووٹ لينےکا کہيں گے، 63 اے کا بہت بڑا فيصلہ جولائی ميں آنا ہے، يہ سب لوگ تاحيات نااہل قرار ديئے گئے پر تو يہ مرکز ميں بھی فارغ ہيں، شيخ رشيد نے کہا کہ نہ آئی ايم ايف سے معاہدہ ہوا نہ گرے لسٹ سے نکلے، نہ روس سے تيل اور نہ افغانستان سے کوئلہ ملنے جارہا ہے، اسحاق ڈار تو کيا بل گيٹس کو بلاليں يہ ملک نہيں چلا سکتے، آصف زرداری جو سياسی چال کهيل رہا ہے يہ معيشت کو مزيد تباه کردے گا، مقتدر حلقوں سے اپيل ہے کہ ملک کو سياسی بحران سے بچاليں