کراچی(اعظم علی /نمائندہ خصوصی ) لیاری کے مختلف علاقوں میں منشیات اورگٹکا،ماواکی کھلے عام فروخت جاری پولیس خاموش تماشائی بن گئی،تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ ‘ریکسرلین کڈوی لائن، کمہارواڑہ،بکراپڑی سمیت لیاری کے مختلف علاقوں میں کھلے عام منشیات فروخت ہورہی ہے، گٹکا ماوابھی بلاروک ٹوک دستیاب ہے تاہم پولیس منشیات فروشوں کو گرفتارکرنے کی بجائے محض نشہ کرنے والوں کو ڈنڈے مارنے تک محدود ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نوعمرلڑکے بڑی تیزی سے نشے کی لت ، کینسرسمیت مختلف عوارض کا شکار ہورہے ہیں مگر باربار شکایت کے باوجودپولیس اس ناسور کا پھیلاؤروکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے،شہریوں نے ایس ایس پی سٹی ‘ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایڈیشنل آئی کراچی سے مطالبہ کیاہے کہ منشیات اور گٹکا ماوہ کی خریدو فروخت میں ملوث عناصرکو فی الفورگرفتارکیاجائے اور ان کی سرپرستی کرنے والی پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوکلاکوٹ غفار کورائی کا کہنا تھاکہ وہ فون پر بات نہیں کرسکتے ‘تھانے آکر بات کرلیں۔
کراچی کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی آئل ریفائنری گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ...
کراچی سپر ہائی وے کاٹھور پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک کا ڈرائیور 46 سالہ رمضان اور کلینر 21 سالہ صادق علی...
کراچی لیاقت آباد پولیس نے سبزی فروش اور شہری سے لوٹ مار کرنے والے2 ڈاکوؤں اسامہ ولد جاوید اور زبیر علی ولد...
کراچی کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نصر اللہ چوہدری کے چھوٹے بھائی عرفان...
کراچی نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ دنوں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا،ڈکیتی کا...
کراچی سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پمپ کے قریب کنٹینرمیں قائم ڈیزل کے ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی...
کراچیفلسطین فاونڈیشن کے تحت نے یوم القدس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر غزہ و ایران پر اسرائیل اور امریکی...
کراچی تحریک آزادی القدس کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں آزادی قبلہ اول ریلیاں نکالی گئیں، شہر قائد میں مرکزی...