اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کسی بھی بوئنگ 777 کو سکریپ نہیں کیا گیا،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا بیان حقائق کے منافی ہے،قومی سطح کے رہنمائوں کو حقائق کی جانچ کرنے کے بعد ایسے بیانات جاری کرنے چاہیں تاکہ قومی اداروں کے ساکھ متاثر نہ ہو،گزشتہ روز ایک وضاحتی بیان میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 12 بوئنگ 777 طیاروں میں سے 8 طیارے محو پرواز ہیں، 2 کی مینٹینس کا عمل جاری ہے،فنڈز کا اجراء کیا جاچکا ہے اور یہ طیارے اگست کے آخر تک آپریشنل ہو جائیں گے۔ 2 بوئنگ 777 دو سال سے طویل المدتی گرائونڈنگ پر ہیں جن کے لئے نئے انجنوں کے حصول کیلئے خطیر فنڈز درکار ہیں، حکومت فنڈز کی دستیابی کا بندوبست کررہی ہے، فنڈز ملتے ہی ان جہازوں کی بحالی اور قومی بیڑے میں شمولیت کا عمل شروع ہوجائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ائیر ایشیا سے لیز پر حاصل کئے گئے دو ائیربس 320 یقیناً نو ماہ سے جکارتہ میں موجود ہیں، موجودہ حکومت نے آتے ہی لیزنگ کمپنی کے معیار کے مطابق ان طیاروں کی واپسی کے عمل کا آغاز کروایا ہے اور اس ضمن میں کوئی اضافی پیسے نہیں ادا کئے گئے۔ 2021 میں لیز کی مدت ختم ہونے والے 6 ائیربس 320 کو نہایت کم داموں میں لیزنگ کمپنی سے خرید لیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ان جہازوں کی واپسی کیلئےدرکار رقم سے بہت کم قیمت پر ان طیاروں کو پی آئی اے کیلئے حاصل کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ان طیاروں میں سے 5 طیارے قومی فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہیں جبکہ ایک طیارہ پرزہ جات کی دستیابی کیلئے رکھا گیا ہے جو کہ سیفٹی اور ائیر وردینس کے معیار کے عین مطابق ہیں، یہ طیارے پی آئی اے کی ملکیت میں 2033 تک قومی ہوابازی پالیسی کے تحت آپریشن سرانجام دینے رہیں گے، نئے آنے والا ائیربس 320 آج جمعہ کی صبح اپنی پہلی پرواز اسلام آباد سے سکردو آپریٹ کرے گا، دوسرا جہاز اس وقت شارجہ میں موجود ہے اور اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ نئے آنے والے طیاروں کی پیشگی کسٹم کلئیرنس حاصل کی جاچکی ہے اور وہ آتے ہی پروازیں آپریٹ کریں گے،
اسلام آباد سینٹ میں آئے روز وقفہ سوالات کی منسوخی کیخلاف حکومتی ، اتحادی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہو گئے ،...
دبئی متحدہ عرب امارات نے جمعہ کے روز شدید گرمی میں 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، جو نیشنل سینٹر آف...
اسلام آباد واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ، پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا...
اسلام آباد پاکستان اور ازبکستان کے مابین موسمیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے وسطی و جنوبی ایشیا کے لیے...
اسلام آبادکمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور منسلک شوگر ملوں کی جانب سے44ارب روپے کے...
راولپنڈی دوہری شہریت رکھنے والے پنجاب پولیس کے افسروں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ،انسپکٹر...
لاہور ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے...
اسلام آباد غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف پریڈ گراؤنڈ چوک میں سیو غزہ مہم کے 42 روزہ دھرنے کے دوران بے رحمی...