وزیر اعظم کا ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار

03 جولائی ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حکمنامہ فوری معطل کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا انہیں عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔