ژوب :طلبا ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، پروفیسر احسن اقبال

06 جولائی ، 2022

ژوب (نامہ نگار ) پرنسپل بلوچستان ریذیڈنشل کالج پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ طلبا ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں طلبا کی صحیح تعلیم و تربیت پر توجہ دینے سے تعلیمی انقلاب آسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کیا پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ طلبا کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے اساتذہ کے تجربے اور علم سے استفادہ کریں اوراپنے اندر ایسی اقدار کو فروغ دیں جن سے انکا مستقبل روشن اور تابناک ہو سکے انہوں نے کہا کہ طلبامثبت و پختہ سوچ کے ساتھ اپنے شاندار مستقبل کے لئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے طلبا کی گذشتہ چار سالوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ کرام کو محنت اور فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کیا۔